میرا اور بہار بیگم اگلے ماہ امریکہ جائیںگی

29 مارچ 2010
لاہور (کلچرل رپورٹر) فلمسٹار میرا اور اداکارہ بہار بیگم اگلے ماہ امریکہ جائیں گی میرا امریکی ریاست ہیوسٹن میں ایک شو میں پرفارم کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ آج کل میں دن رات اپنی زیر تکمیل ڈرامہ سیریل ”حسن آرا کون تھی“ کی شوٹنگز میں مصروف ہوں میں چاہتی ہوں کہ امریکہ جانے سے پہلے یہ سیریل مکمل ہو جائے انہوں نے کہا کہ 8 اپریل کو میں امریکہ سے واپس کراچی آﺅں گی اور تین ماہ تک کراچی میں ہی قیام کروں گی اور اس دوران ایک نجی ٹی وی چینل کا شو کروں گی۔ دریں اثناءبہار بیگم امریکہ اپنے بیٹے کے پاس ایک ماہ قیام کریں گی۔ آچ کل وہ اپنے زیر تکمیل پراجیکٹس کو مکمل کرا رہی ہیں۔