پانچ ماہ سے سٹریٹ لائٹس خراب ہیں
مکرمی:الممتاز کالونی نذر ڈھوک جمعہ میں گذشتہ 5ماہ سے سٹریٹ لائٹس خراب ہیں جس کی بابت متعقلہ شبعہ کو اطلاع بھی کی جاچکی ہے۔ بار بار یقین دھانی کے باوجود کنٹونمٹ بورڈ شبعہ الیکٹرک ٹس سے مس نہیں ہو رہا ۔سٹریٹ لائٹس کی عدم دستیابی سے گلیوں میں چوری کا خطرہ ہر وقت رہتا ہے ۔ ہم کنٹونمٹ بورڈ کے اعلٰی حکام، اسٹین کمانڈر اور چیف ایگزیٹو آفیسر سے دردمندانہ درخواست کرتے ہیں کے وہ اس تکلف دہ صورت حال کا نوٹس لیں۔ (شاہد احمد اور دیگر مکیں الممتاز کالونی راولپنڈی 0333-5474585)