لندن کے جنوبی علاقے کے ریلوے اسٹیشن میں دھماکے بعد آگ بھڑک اٹھی ، ایک شخص زخمی ہو گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن کا ایلیفنٹ اینڈ کیسل ریلوے اسٹیشن زور دار دھماکے کی آواز سے گونج اٹھا جس کے بعد آگ لگ گئی۔ 10 فائر انجن اور 70 فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پایا۔لندن کے میئر صادق خان کے مطابق واقعہ میں ایک پولیس افسر سمیت 2 افراد دھوئیں سے متاثر ہوئے۔واقعہ میں 6 تجارتی یونٹس، 3 کاریں اور ٹیلی فون باکس جل کر تباہ ہو گیا۔امدادی ٹیموں نے جائے وقوع پر 5 افراد کو طبی امداد فراہم کی جن میں سے ایک زخمی کو ہسپتال بھی منتقل کیا گیا، متاثرین میں ایک پولیس آفیسر بھی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق آگ کے شعلے کافی بلندی تک دیکھے گئے، جس سے دھوئیںکے بادل ہر طرف پھیل گئے۔ مقامی رہائشیوں کو گھر کی کھڑکیاں بند رکھنے کا کہا گیا جبکہ اس سٹیشن پر آنے والی تمام ٹرینوں کو روک دیا گیا۔پولیس نے کہا کہ واقعہ دہشت گردی کا معلوم نہیں ہوتا تاہم تحقیقات کر رہے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38