ترجمان وائٹ ہائوس جین ساکی نے کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن کا عراق اور شام میں ایرانی ملیشیا پرحملے کا فیصلہ درست ہے۔انہوں نے بیان میں کہا کہ واشنگٹن کو خطے میں امریکیوں پر کسی بھی حملے کا جواب دینے کا حق حاصل ہے، ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا عراق میں امریکی تنصیبات پر حملوں کی ذمہ دار ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ کشیدگی کو بڑھانا نہیں چاہتا تاہم عراق میں اپنے دفاع سے غافل نہیں رہ سکتے۔یاد رہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب عراق اور شام میں ایرانی ملیشیاوں کو نشانہ بنایا گیا ،ان حملوں سے 7 افراد ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب شام میں العمر آئل فیلڈ میں واقع امریکی بیس پرراکٹوں سے حملہ کیا گیا جس کے جواب میں امریکا نے المائدین نامی قصبے پر شدید شیلنگ کی، امریکی عہدیدارنے بتایا کہ حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024