بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم اپنی بہادر قوم کی مدد سے دشمنوں کی تمام کوششوں کو ناکام بنادیںگے جو ہمارے شہداء کی قربانیوں کے ذریعے مشکل سے قائم ہونے والے امن کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے ٹوئیٹرپرایک پیغام میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے سیکورٹی گارڈز کو شاندار خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے دہشت گردوں کو اسٹاک ایکس چینج کے داخلی راستے پردیکھا اورانھیں بروقت روک کر دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی کو ناکام بنادیا ۔
آرمی چیف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آپریشنل تیاری کو سراہا اور پاک رینجرز اور سندھ پولیس کے اہلکاروں کی فوری ، موثر اور مربوط جوابی کاروائی کی تعریف کی جنہوں نے قلیل وقت میں دہشت گردوں کا خاتمہ کیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38