گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے طارق عزیز مرحوم کے گھر پر ان کی اہلیہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی
لاہور ( کلچرل رپورٹر )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے طارق عزیز مرحوم کے گھر پر ان کی اہلیہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ طارق عزیز کی ادب اور ثقافت کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ طارق عزیز کو جنت الفر دوس میں اعلی مقام عطا ء فر مائے.'گور نرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ طارق عزیز علم و ادب اور کتاب سے محبت کرنے والے انسان تھے ۔