بصیرت سے مالامال قائم خان کرمانی جنوبی پنجاب کے عبدالستار ایدھی تھے: مقررین
ملتان (سپیشل رپورٹر) بصارت سے محروم لیکن بصیرت سے مالامال قائم خان کرمانی جنوبی پنجاب کے عبدالستار ایدھی تھے اپنی مردم شناس شخصیت اور انتھک محنت و عملی جدوجہد سے معاشرے کی آنکھیں کھول دیں۔ آنکھوں کی روشنی نہ ہونے کے باوجود قائم خان کرمانی نے علم و تربیت کی روشنی عام کی۔روہی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مْلتان کے زیر اہتمام قائم خان کرمانی ( بانی محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئر کمپلیکس ملتان ) کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے ان خیالات کا اظہار سماجی شخصیات امجد بلوچ، ڈاکٹر فاروق لنگاہ اور ایم احسان خان سدوزئی نے کیا۔ اس موقع پررانا عرفان، جواد امین قریشی ، منور خورشید صدیقی ،ڈاکٹر عبدالسمیع، شمشاد کوثری اور عمر کمبوہ نے کہا کہ قائم خان کرمانی نے ساری زندگی اسی مقصد کے لئے صرف کردی کہ نابینا افراد گداگر نہ بنیں ، وہ دوسروں کے آگے ہاتھ نہ پھیلائیں اور باعزت روزگار کیساتھ معاشرے میں سر اٹھا کر زندگی بسر کریں۔