حکومت کی طرف سے وکلاء کو دباؤ میں لانے کی مذمت کرتے ہیں: داؤد احمد وینس
ملتان (سپیشل رپورٹر) ممبر پنجاب بار کونسل ملتان چودھری داود احمد وینس نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے وکلا کو دباو میں لانے کے لئے کئے جانے واکے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وکلا کے خلاف شکایات کے ازالہ کے لئے پہلے سے ڈ سپلنری کمیٹی پنجاب بار کونسل مو جود ہے مگر حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں سیکشن 41 کے تحت ترمیمی بل پیش کرکے وکلا کے خلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہے جو کسی صورت منظور نہ ہے۔