تمام دوکاندار کورونا وائرس کے پیش نظر ایس او پیز پر عمل کریں‘ اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سدھو
مٹھن کو ٹ( نا مہ نگار ) ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کھرل کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور نے راجن پور شہر کے مختلف مقامات کا وزٹ کیا جن میں صدر بازار سرکلر روڈ مین انڈس ہائی وے روڈ چوک اللہ آباد(سپرے مارکیٹ) جہاں پر دکانداروں کو ایس اوپیز پر عمل کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کی کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومتی ایس او پیز کی ہدایت پر عمل نہ کرنے اور ماسک کا استعمال نہ کرنے اور سماجی فاصلہ نہ رکھنے پر 4 دکانوں کو سیل کر دیا۔