حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب عوام پر ظلم کیا : شہزاد شبیر قیصرانی
ریتڑہ (نمائندہ نوائے وقت) تاجر رہنما شہزاد شبیر قیصرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیہاڑی دار مزدور پیشہ افراد پہلے ہی کرونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان ہیں اوپر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہو گیا ہے جس سے غریب آدمی مزید پریشانی میں مبتلا ہو کر رہ گیا ہے۔