آوارہ کتوں کے شہریوں پر حملے جاری 4بچوں کو کاٹ کر شدید زخمی کر دیا
رحیم یار خان (کرائم رپورٹر) بدلی شریف کے رہائشی 3سالہ عبدالرشید ، ابو ظہبی روڈ کے رہائشی 10سالہ عبداللہ، خانپور اڈا کی رہائشی 9سالہ عائشہ اور اقبال آباد کے رہائشی ، 11سالہ عبداللہ خالد کو آوارہ کتوں نے حملے کر کے کاٹ کر شدید زخمی کر دیا بچوں کی چیخ و پکار پر اردگرد موجود افراد نے بمشکل جان بچا کر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔