پٹرولیم مصنوعات کے ریٹس میں ردوبدل عالمی منڈی کی قیمتوں سے جڑا ہوا ہے : وقاص ملک
خانیوال (نمائندہ نوائے وقت )تحریک انصاف کے نوجوان رہنما وقاص ملک نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی منڈی کی
قیمتوںسے جڑا ہوا ہے حکومت نے مشکل ترین معاشی حالات کے باوجود عالمی منڈی میں پٹرولیم کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا مکمل فائدہ عوام تک منتقل کیا اپوزیشن اپنی سیاست چمکانے کیلئے منفی پراپیگنڈا کررہی ہے۔