حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام کے مسائل میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے
جتوئی (نیوزرپورٹر) پیداوار چیف آف جتوئی گروپ سردار عبدالقیوم خان جتوئی کے فرزند امیدوار ایم این اے این اے 186سردار محمد داؤد خان جتوئی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی غلط اور ناقص پالیسیوں نے عوام کا جینا مشکل کردیا مسلسل عوام کے مسائل زیادہ پیدا کردیے ہیں اور عوام کے وسائل بارے کچھ نہ کرسکی مسلسل عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا گیا گزشتہ روز حکومت نے اچانک 25 روپے سے زائد پٹرول میں اضافہ کرکے کسان، مزدور اور غریب عوام کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے،مہنگائی کرکے مزید عوام پرایٹم بم گرا کر مشکلات میں اضافہ کیا گیا انہوں نے مزید کہا ہے حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔