مندر کی تعمیر کے لئے سرکاری زمین الاٹ کرنا دو قومی نظریہ کی خلاف ورزی ہے :مفتی عرفان الحق
کوٹ مبارک (نامہ نگار) مصطفوی سکالرز گروپ پاکستان کے رکن مجلس شوری، علامہ مفتی عرفان الحق نقشبندی نے مندر کی
تعمیر کے لئے چار کنال سرکاری پلاٹ الاٹ کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کسی صورت نہیں ہونی چاہئے ،اس حوالے سے تمام آئینی و قانونی آپشنز کو استعمال کیا جائے گا۔
،وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے لئے سرکاری زمین الاٹ کرنا دو قومی نظریئے کی خلاف ورزی ہے ۔