صادق آباد : اقلیتی برادری کے مستحق افراد میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب
صاد ق آباد (خبرنگار) چوہدری سجاد احمد وڑائچ کے آفس میں اقلیتی برادری کے مستحق افراد میں بسلسلہ تہوار ہولی امدادی چیکس کی تقسیم فیز ٹو کی تقریب منعقد کی گئی جس کے چیف گیسٹ میونسپل کارپوریشن صادق آباد کے صدر راؤ عطاء الرحمان خان تھے۔ اس موقع پہ اقلیتی برادری کے آنے والے معزز مہمانوں نے میونسپل کارپوریشن کے صدر راؤ عطاء الرحمن خان اور میونسپل کارپوریشن ٹیم ممبرز سمیت، رانا عرفان خان،ہارون شبیر اور چودھری ذیشان شانی کو خصوصی اجرکیں پہنائی۔