نیشنل بینک کی برانچ 2 ہفتوں سے بند تنخواہ دار طبقہ،پنشنرز اور کھاتے دار پریشان
ترنڈہ محمد پناہ (خبر نگار) ترنڈہ محمد پناہ شہر میں نیشنل بینک کی برانچ کورونا وائرس کے بہانے پچھلے دو ہفتوں سے بند ہے۔ جس کی وجہ سے تجارتی لین دین کے سلسلے میں مقامی تاجر برادری سخت پریشانی سے دو چار ہے، علاوہ ازیں دیگر کھاتے داران ، سینکڑوں سرکاری ملازمین اور بوڑھے پنشنرز جن کی ماہانہ تنخواہیں اور پنشن کی رقم کھاتوں میں آ چکی ہے برانچ کی بندش کے باعث کھاتوں سے نکلوانے سے محروم ہیں۔