پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں: موٹر کار ڈیلر ایسوسی ایشن
ملتان (نیوز رپورٹر) موٹرکار ڈیلر ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس صد ر نصیر احمد شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے حکومت کے اس اقدام کی شدید مزمت کی صدر نصیر احمد شیخ ،چیئر مین طارق کریم چودھری ممبران عہدیداران کے ہمراہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی کاروبار ی صورتحال بہتر نہیں اس فیصلہ سے کاروبار مزید تباہ ہو جائیں گے عوام گاڑیوں کی بجائے سا ئیکلوں پر آجائیں گے۔ بجٹ میں بھی میں آٹوموبائلز انڈسٹری کے لئے کسی بھی قسم کی مراعات کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ جنرل سیکرٹری عبدالقادر خان نے کروناایس او پیزپر عملدرآمد پر بھی زوردیا وائس چیئرمین جرار زیدی نے کہاکہ گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کی وجہ سے شوروم انڈسٹری مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔
اجلاس میں نائب صدر نوید افضل خان‘ فنانس سیکرٹری سہیل اعوان‘سیکرٹری انفارمیشن شیخ عبدالباری نے بھی شرکت کی ۔