ایس ایم ای روزگار کی آگاہی ‘ شکایات کے لئے ہیلپ ڈیسک قائم
ملتان (نیوز رپورٹر) گورنر اسٹیٹ بنک آف پاکستان ڈاکٹر رضا باقر نے صدر ایوان تجارت وصنعت ملتان میاں فضل الہیٰ شیخ سے زوم میٹنگ میں بنکوں کے حوالہ سے گفت وشنید ہوئی اور صدر ایوان کی تجویز پر ایس ایم ای روزگار اسکیم کے تحت کاروباری برادری کے لیے آگہی سہولت اور شکایات کے لیے ایوان تجارت وصنعت ملتان میں ہیلپ ڈیسک قائم پر اتفاق کیا گیا جس کے لیے ایگزیکٹوڈائریکٹرdfgاسٹیٹ بنک کراچی سید ثمرحسنین اورمنیجنگ ڈائریکٹرbscاسٹیٹ بنک کراچی اشرف خان مانیٹرنگ کریں گے۔ اس ہیلپ ڈیسک کے زریعے گورنر اسٹیٹ بنک آف پاکستان تک بھی رسائی ممکن ہوگی چیف منیجر اسٹیٹ بنک ملتان اور انکی ٹیم ہیلپ ڈیسک کے زریعے لائزان میں رہے گی ممبران ایوان اور کاروباری طبقہ باآسانی روزگار اسکیم سے متعلق شکایات زبانی و تحریری طور پر درخواستیں جمع کراسکتے ہیں ایم سی سی آئی ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گا اس ہیلپ ڈیسک کے قیام سے قرضہ جات کے حصول کیلیے آگہی اور شکایات کا فوری اذالہ ممکن ہوسکے گا