امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے خبردار کیا ہے کہ ریاست میں کورونا وائرس نے ایک 'تیز اور انتہائی خطرناک موڑ' لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے کہا کہ صرف گذشتہ چند ہفتوں کے دوران متاثرین کی یومیہ تعداد اوسطا 2000 سے بڑھ کر 5000 سے زائد ہوگئی ہے۔لاک ڈاﺅن میں نرمی کے بعد کئی جنوبی اور مغربی ریاستوں میں متاثرین کی تعداد میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔امریکہ میں اب متاثرین کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔کووڈ 19 سے اب تک یہاں ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہو چکے ہیں جو کہ کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024