شاہ جمال میں وولٹیج کی کمی کا مسئلہ آئندہ دو ماہ میں حل ہو جائے گا: محمد جاوید حنیف
شاہ جمال(نامہ نگار) ایس ڈی او واپڈاسب ڈویڑن شاہ جمال محمد جاوید حنیف نے میڈیا نمائندگان کوبریفنگ دیتے ہوئے بہتر منیجمنٹ کر کے کچھ حد تک وولٹیج بہتر کر نے اور عرصہ دو ماہ میں کنڈکٹر تبدیل کر کے وولٹیج کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہا نی کرا ئی ہے دوسری جانب جبکہ شاہ جمال دی آواز گروپ کے نو جوانوں کی ایگزیکٹو باڈی نے آج سوموار صبح دس بجے احتجاجی دھرنے کااعلان کر رکھا ہے بصد ہا کو ششوں کے با وجود انہوں نے اپنا احتجاج مؤخر کرنے انکار کر تے ہو ئے محمد یاسین ابرار،رحمت اقبال راجپوت،راشد رانا،راشد عبدالقادر اور رانا رمضان نے پر امن احتجاج کرنے کا حق استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔