آئیسکو ریجن میں لوڈ مینجمنٹ یا لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی،شاہد اقبال چوہدری
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)چیف ایگزیکٹو آئیسکو شاہد اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ آئیسکو ریجن کے کسی بھی علاقے میں لوڈ مینجمنٹ یا لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی تاہم ناگزیر سسٹم مینٹننس کے باعث کچھ فیڈرز پر قلیل دورانیئے کیلئے بجلی بند کی جاتی ہیں۔جسکی پیشگی اطلاع صارفین کو بذریعہ اخبارات، آئیسکو کی ویب سائٹ اور ایس ایم ایس کے ذریعے فراہم کر دی جاتی ہے، وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایات پر آئیسکو چیف نے سمارٹ لاک ڈوان والے علاقوں میں تمام قسم کے شٹ ڈوان منسوخ کر دئیے ہیں اور تمام فلیڈ افسران کو ہدایات جاری کیں ہیں کے سمارٹ لاک ڈوان والے علاقوں میں بجلی کی 24 گھنٹے فراہمی کو ہر صورتحال میں ممکن بنایا جائے اور آئیسکو کنٹرول روم سے ان علاقوں کو بجلی کی ترسیل کی براہ راست نگرانی کی جائے تاکہ کسی قسم کی شکایات کی صورت میں بروقت ازالے کو ممکن بنایا جا سکے۔ آئیسکو چیف نے واضح کیا ہے کہ وزارت توانائی کے مثبت اور بروقت اقدامات کی بدولت لائن لاسز، بجلی چوری کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔