اسلام آباد پولیس نے رواں سال 811 منشیات فروشوں کو گرفتارکیا،وقار الدین سید
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سیدنے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے رواں سال میں وفاقی دارالحکومت کو منشیا ت فروشی سے پاک شہر بنانے کے لئے وسیع پیمانے پر مہم شروع کی ہے تاکہ مکروہ دھندے کو جڑ سے اکھاڑ کر معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والے عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جاسکے اور نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکے رواں سال کے دوران مختلف کا رروائیوں کے دوران 811 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے ان کے خلا ف 774 مقدما ت درج کئے گئے ان میں بڑے منشیات ڈیلرز اور منشیات سپلائی کرنے والے بھی شامل ہیں، ان ملزمان کے قبضہ سے236.431 کلو گر ام چرس ،41.440کلو گر ام ہیر وئن ،4.510کلو گر ام افیو ن ،212 گر ام آ ئس ، 17نشہ آ ورگو لیاں8888 بو تل شراب بھی بر آمد کی گئی۔