علاقہ ونہار میں مختلف قسم کے بخار اور پر اسرار بیماریوں سے عوام خوفزدہ
بوچھال کلاں (نامہ نگار)علاقہ ونہار کے مختلف مواضات سے تعلق رکھنے والے افراد نے یہاں ہمارے نمائندہ کو بتایا کہ علاقہ ونہار میں ٹائیفائڈ بخار کے علاوہ پر اسرار بیماریوں نے جنم لینا شروع کر رکھا ہے جس سے عوام شدید خوفزدہ ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت بوچھال کلاں میں عوام کی بڑی تعداد ٹائیفائڈ اور دیگر بیماریوں کی زد میں ہیں محکمہ صحت کے ذرائع بھی اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ ہر روز ٹائیفائڈ کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے عوام کے مطابق اکثر لوگ کورونا کے خوف سے ہسپتالوں کا رخ نہیں کر رہے جبکہ محکمہ صحت بھی سرد مہری کا مظاہرہ کر رہے ہیں عوام نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ علاقہ ونہار میں ویکسین کا سلسلہ شروع کیا جائے تاکہ عوام میں بیماریوں کا خوف ختم ہو سکے ۔