مندرہ ،پہلی مرتبہ ہنر مندنوجوانوں کو بالکل فری سرٹیفکیٹ فراہم کئے جا رہے ہیں
مندرہ ( نامہ نگار) مندرہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہنر مندنوجوانوں کو بالکل فری سرٹیفکیٹ فراہم کیے جا رہے ہیں جس سے تمام شعبہ جات کے ہنر مند نوجوان جو کسی بھی ٹیکنکل شعبے میں مہارت اور تجربہ رکھتے ہیںاور ان نوجوانوں کے پاس اپنے ہنر اور مہارت کا سرٹیفکیٹ نہیں تو تجربے کی بنیاد پر ایسے نوجوانوں کو اے ٹی ائی این ، این ایل سی نیو ٹک کے اشتراک سے آسان اور معیاری امتحان کی بنیاد پر قومی اور عالمی سطح پر قابل وقبو ل بالکل فری سرٹیفیکٹ دیے جائیں گے تا کہ ان سرٹیفیکیٹ کی بنیاد پر وہ اندرون ملک یا بیرون ملک ملازمتوں تک آسان رسائی حاصل کر سکیں آنیوالے دور میں ہنر مند نوجوان خوشحال پاکستان کی ضمانت ہونگے اسلیے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دیں تا کہ بچے ہنر سیکھ کر باعزت روزگار کے ساتھ ساتھ بوڑھے والدین کا سہارا بن سکیںان خیالات کا اظہار لیفٹنٹ کرنل (ر) مظہر شفیق ہیڈ آف اپلائیڈ ٹیکنالوجیز انسٹیٹوٹ این ایل سی مندرہ نے اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔