وزیراعظم جس چیز کا نو ٹس لیں وہ نا یا ب ہو جا تی ہے
کلرسیداں(نامہ نگار)وزیراعظم عمران خان جس بھی شے کا نوٹس لیتے ہیں وہ نایاب ہوجاتی ہے اور وہ نرخوں میں بھاری اضافے کے ساتھ دستیاب ہوتی ہے ملک بھر میں چینی باون روپے کلو دستیاب تھی وزیراعظم نے نوٹس لیا تو آج یہ مارکیٹ میں پچاسی روپے کلو دستیاب ہے آٹابیس کلو کاتھیلہ سات سو پچاس روپے میں ملتا تھا وزیراعظم نے نوٹس لیا تو وہ آج گیارہ سو پچاس میں مل رہا ہے ۔
پٹرول کے نرخ 75روپے لیٹر کیئے گئے ملک بھر سے پٹرول ڈیزل غائب ہو گیا وزیراعظم نے نوٹس لیا اور پھر عالمی منڈی میں تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا نہ ہی اوگرا نے سفارش کی مگر اس کے نرخوں میں ملکی تاریخ اور نئے پاکستان میں پہلی بار ریکارڈ چھبیس روپے کااضافہ کر کے اسے ایک سو ایک روپے فی لٹر تک پہنچا دیا گیا وزیراعظم مکمل طور پر مافیاز کے رحم وکرم پر ہیں عوام کا ان سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ وہ کسی بھی شے کی نایابی یا اس کے نرخوں میں اضافے کا نوٹس نہ لیں اور ملک و قوم پر رحم کریں۔