محکمہ مال ٹیکسلا قابضین کی سرگرمیوںکے آگے رکاوٹیںکھڑی کرنے میںناکام
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)محکمہ مال تحصیل ٹیکسلا اورمقامی انتظامیہ موضع خرم گجرتحصیل ٹیکسلاکے علاقہ میںشاملاتی رقبہ جات پرناجائزقابضین کی سرگرمیو ںکے آگے رکاوٹیںکھڑی کرنے میںناکام ہوچکی ہے،ناجائزقابضین میںظہورالہی سرفہرست ہے اورا نکواسلام آبادپولیس کے ملازم مسٹرساجد محمود کی پشت پناہی حاصل ہے،تفصیلات کے مطابق مو ضع خرم گجرکے شریف شہری حاجی دلاورخان ولدالطاف حسین نے سول جج ٹیکسلاسیدمحسن رضازیدی کی عدا لت میںباقاعدہ درخواست دائرکرکے ناجائز قا بضین کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوںکے آگے بندبا ند ھنے کی خاطرشیخ ریاض احمدایڈوکیٹ کی وساطت سے باضابطہ حکم امتناعی عدالت سے حاصل کیا،ا ور عدالتی احکامات کی روشنی میںتمام ترقانونی کاروائی کی تکمیل کرتے ہوئے موقع پرناجائزقابضین کوعدا لتی احکامات کی تعمیل کروائی گئی،لیکن اس کے باوجو د موقع پرظہورالہی وغیرہ اپنے دیگرساتھیوںکی معاو نت سے ایکسویٹرمشین کے ذریعے عدالتی احکامات کی دھجیاںبکھیرنے میںمصروف ہیں،یہاںیہ امر قا بل ذکرہے کہ عدالتی احکامات کی توقبضہ گروپوںکے سامنے کوئی حیثیت نہیں،البتہ اسلام آبادپولیس کے ملازم حوالدارکے اثرورسوخ کے نتیجہ میںٹیکسلا پو لیس بھی قبضہ گروپوںکی امدادی بن گئی،اورحکم امتنا عی حاصل کرنیوالے دلاورخان کوراستہ سے ہٹا نے کی خاطرانکے خاندان کے قریبی رفقاء پرانکے گھر میںداخل ہوکرمسلح حملہ کرکے نہ صرف انہیںشد یدز خمی کیا،بلکہ پولیس کیساتھ سازبازکرکے انکے خلا ف جھوٹامقدمہ بھی درج کروادیا،دلاورخان اورمو ضع خرم گجرکے دیگرمتاثرین نے ڈپٹی کمشنر راو لپنڈ ی ،اورسی پی او راولپنڈی سے مددکی اپیل کرتے ہوئے استدعاء کی ہے کہ چادراورچہاردیواری کے تقدس کو پامال کرنے والے عناصرکے خلاف سخت قانونی کا روائی عمل میںلائی جائے،اورموضع خرم گجرمیںقبضہ گروپوںکی سرگرمیوںسے ہمیںنجات دلانے کی خا طردرج کرائے جانے والے جھوٹے مقدمہ کی تحقیقا ت کرکے حقائق کی روشنی میںہمیںانصاف فراہم کیا جا ئے۔