اربن سب ڈویژن جہلم مسائل کا گڑھ بن گیا
جہلم (نامہ نگار )جہلم واپڈا اربن ڈویژن میں تعینات دوران ڈیوٹی آفس سے غائب رہنا معمول بنا لیا گیا ہے جبکہ میٹر ریڈ رکے حوالہ تمام آفس کا کام چھوڑ کر غائب ہو جاتے ہیں جب کوئی صارف آفس جائے تو آگے سے بتایا جاتا ہے کہ ایس ڈی او سمیت دیگر عملہ بڑے آفس جانے کا یا میٹنگ کا بہانا بنا لیتے ہیں جس کی وجہ سے اربن سب ڈویژن میں بجلی کی فراہمی کئی کئی گھنٹے خراب رہنا معمول بن گیا ہے اہل علاقہ محمدی چوک ، اسلام پورہ ، کریم پورہ ، عباس پورہ کچہری موڑ ، محمود آباد چشتیاں محلہ کے علاوہ دیگر علاقوں کے صارفین نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔