وزیر اعظم اور انکے وزیر روز آپس میں لڑ جھگڑ رہے ہیں : لالہ شبیر
بیول(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی بیول کے سینئر رہنما لالہ شبیر نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر ا عظم عمران خان اپنی کابینہ کے ساتھ روضہ رسولؐ پر حاضر ہو کر معافی مانگیں تا کہ پاکستان سے مصیبتیں ٹل جائیں وزیر اعظم اور انکے وزیر روز آپس میں لڑ جھگڑ رہے ہیں کبھی پیٹرول نہیں کبھی آٹا مہنگااور کبھی چینی نہیں ملتی اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کرونا کو باہر سے پاکستان کے اندر لایا آج عوام بھوک سے مر رہی ہے اور یہ اقتدار کے لیے لڑ جھگڑ رہے ہیں پاکستان پر جو اس وقت سخت عذاب نازل ہے انکی وجہ سے انہیں چائیے کہ اپنے بولے گئے جھوٹ کی معافی مانگیں۔