محدود مالی وسائل کی وجہ سے فوجی پنشنرز کء بچے اعلی تعلیم سے محروم
ملہال مغلاں (نامہ نگار) ملہال مغلا ں اور گردو نواح میں ہزاروں فوجی پنشنرز موجود ہیں جن کے بچے محدود مالی وسائل کی وجہ سے ٹیلنٹ کے باوجود اعلی تعلیم سے محروم ہو رہے ہیں عسکری اداروں سے ریٹائرڈ فوجی پنشنرز نے ڈی جی فوجی فائونڈیشن سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ملہال مغلاں فوجی فائونڈیشن گرلز و بوائز ڈگری کالج کھولا جائے تاکہ زندگی کی دوڑ میں مقابلہ میں دیگر طبقوں سے مسابقت قائم رکھ سکیں ۔