مال روڈ مری سمیت مختلف علاقوں میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھر مار
مری(نامہ نگار خصوصی) ان دنوں مال روڈ مری سمیت مری کے مختلف علاقوں میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھر مار ہے ۔ ان بھکاریوں نے میونسپل کمیٹی کے قریب شارٹ کٹ روڈ پر خیمے لگا رہائش پذیر ہوچکے ہیں اورقیمتی سرسبزدرختوں کو کاٹ کر ایندھن کے طور پر استعمال کررہے ہیں اور ان کے بچے لوگو ں سے زبردستی بھیک حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور انکے کپڑے پکڑ لیتے ہیں اور بھیک لیکر ہی ان کی جان چھوڑی جاتی ہے جبکہ ان پیشہ وربھکا ریو ں اور انکے بچوں نے تاجروں کے ناک میں بھی دم کررکھا ہے مختلف اشیاء جن میں ببل گم،ٹشو پیپرز اور دیگر اشیاء شامل ہیں وہ زبردستی اور مہنگے داموں لوگوں کو خریدنے پر مجبور کرتے ہیں عوامی ،کاروباری حلقوں اور دیگر نے اسسٹنٹ کمشنر مری، ا ے ایس پی مری اور ڈی ایس پی ٹریفک مری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ماضی کے گرمائی سیزن کی طرح اینٹی بیگر سکواڈ تشکیل دیکر ان پیشہ وربھکاریوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی کریں۔