ڈزنی نے ایک بار پھر "مولان" کی ریلیز ملتوی کردی ہے ،ڈزنی فلم کو اس بار اگست کے وسط تک ریلیز کرنے ا ارداہ رکھتی ہے ۔کورونا وائرس نے جہاں زندگی کے ہر شعبے کومتاثر کیا ہے وہیں اس نے فلم وصنعت انڈسٹری کو بھی بڑا دھچکا دیا ہے ۔ کورونا کے باعث نہ صرف بہت سی فلموں کی شوٹنگ و ریلیز ملتوی کی گئی بلکہ کئی بڑے فلم فیسٹیول بھی تاخیر کا شکار ہوئے ہیں ۔ والٹ ڈزنی کمپنی نے باضابطہ طور پر دوسری بار’’ مولان ‘‘ کی ریلیز ملتوی کردی ہے۔
ڈزنی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "مولان " ایک میگا بجٹ مشہور چینی جنگجو کی کہانی راست کا ریمیک ہے اسے ایک بار پہلے ہی 24 جولائی تک مؤخر کردیا گیا تھا تاہم اب یہ 21 اگست کو ریلیز ہوگی۔ہالی ووڈ کو امید ہے کہ کئی ماہ کی لاک ڈاؤن کے بعدوہ ناظرین سنیما گھروں کو واپس لائیں گے۔
نکی کیرو کی ہدایتکاری میں بننے والی مولان لائیو ایکشن اینیمیٹڈ فلم دراصل 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم مولان کا ریمیک ہے جبکہ فلم کی کہانی رک جفا، امنڈا سلور، ایلزبیتھ مارٹن اور لارین ہارنک کی لکھی گئی تاریخی نظم سے لی گئی ہے۔ فلم کی کہانی پانچویں صدی میں چین کی مارشل آرٹ کی ماہر اور جنگجو خاتون ہوا مولان کی زندگی کے گرد گھومتی ہے، جنہوں نے 25 سال تک مختلف جنگیں لڑیں۔
اپریل میں کورونا لاک ڈاون کی وجہ سے ڈزنی نے ایک درجن سے زیادہ بڑی فلموں کی ریلیز میں تاخیر کی جس میں سے مارول فلمیں "بلیک ویڈو" اور "دی ایٹرنلز" ، ساتھ ہی تازہ ترین "تھور" اور "ڈاکٹر اسٹینج" کے سیکوئل بھی شامل تھے ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38