مسلم لیگ ن کے زیراہتمام تقریب
ہارون آباد (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنماء ملک سجاد علوی کی جانب سے کارکنان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد مسلم لیگ ن ہارون آباد(شیر گروپ) کے کارکنان کی کثیر تعداد میں شرکت۔ تقریب مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنماء ملک سجاد علوی کی زیر صدارت عمر عثمان کاٹن فیکٹری میں منعقد ہوئی تقریب میں چوہدری نورالحسن تنویر ایم این اے حلقہ 169 کو خاتم النبیینؐ کے عنوان سے قرارداد پیش کرنے پر مسلم لیگ ن (شیر گروپ) ہارون آباد کی طرف سے زبردست خراج تحسین پیش کیاگیا۔
تقریب میں مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنما شفیق خان عباسی‘ ملک شاہد، حاجی ملک محمد ارشد سمیت دیگر نے شرکت کی۔