ملازمین دشمن بجٹ کسی صورت قبول نہیں: ظفر سومرو
خیر پور سادات ( نمائندہ نوائے وقت) ملازمین دشمن بجٹ کسی صورت قابل قبول نہیں حکومت نظر ثانی کرکے ملازمین کو ریلیف دے چولہے ٹھنڈے گھروں میں فاقے مہنگائی کیطوفان نے زندگی اجیرن کر دی تنخواہ ایک تولہ سونا کے برابر کی جائے ظفر سومرو ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی ترجمان ایپکا پنجاب ظفر سومرو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ تبدیلی سرکار کا ملازمین دشمن بجٹ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ھے یہ۔ملکی تاریخ کا، سیاہ ترین بجٹ ھے جس میں ملازمین کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ھے حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ۔