پی ٹی آئی حکومت ڈیلیور نہیں کر سکی : جام حضور بخش
بہاولپور(نیوز رپورٹر) مرکزی چیئرمین جے۔ آئی کسان پاکستان وتحریک صوبہ بہاولپور جام حضور بخش لاڑ نے میڈیا کوارڈینیٹر عارف عاصم ضلعئی نائب صدر میاں عبدالحمید،تحصیل صدر ملک مصطفی چنڑ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کو ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا کوئی جواز نہیں بنتا کیونکہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران حکومت عوام کو ڈیلیور کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔