حکومت آئینی مدت پوری کرے گی : حسن خورشید
ہیڈ راجکاں (نامہ نگار) وزیراعظم عمران خان قوم کے ہیرو لیڈر ہیں، عمران خان بطور وزیراعظم اپنی آئینی مدت پوری کریں گے، اپوزیشن شور مچانے اور امیدیں لگانے کی بجائے 2023ء کے انتخابی مقابلے کی تیاری کرے، تحریک انصاف ان کو انشاء اللہ ایک بار پھر شکست دے گی،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ پی پی 250چودھری حسن خورشید وڑائچ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن ہر روز یہ سمجھتی ہے کہ اب یہ اتحادی ناراض ہوگا تو حکومت ختم ہوجائے گی، مگر ہر بار کی طرح ان کو اس بار بھی مایوسی کے سواء کچھ نہیں ملے گا۔