خان پور کے اہم مقامات پر کلورین سپرے کیا گیا
خان پور ( نیوز رپورٹر ) میونسپل کمیٹی خان پور کی طرف سے آئسولیشن قرنطینہ سنٹروں اور اہم مقامات پر کلورین سپرے کا سلسلہ جاری ہے ،اس سلسلہ میں چیف آفیسر مونسپل کمیٹی رانا محمود احمد نے بتایا کہ سہجہ میں کورونا کے مشبہ مریضوں کے سنٹر کے ساتھ ریلوے اسٹیشن ہسپتالوں بس اڈہ اور دیگر پبلک مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر کلورین سپرے کیا جارہا ہے۔