مولانا منور حسن نڈر‘ جمہوری سوچ رکھنے والے انسان تھے : محمد عثمان
جلہ جیم (نامہ نگار) ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی تحصیل میلسی محمد عثمان ماندری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے سابق امیر مولانا منور حسن ایک بے باک.نڈر اور جمہوری سوچ کے مالک انسان تھے جنہوں نے جماعت اسلامی کی امارت کے دوران استحصالی ممالک کی ثقافتی یلغار اور ایجنڈے بارے نہ صرف پاکستانیوں کی قیادت کی بلکہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح ہمیشہ اس کے سامنے ڈٹے رہے۔