کوٹ چھٹہ : میڈیکل سٹور مالکان کھل کھیلنے لگے
کوٹ چھٹہ ( نمائندہ نوائے وقت) کوٹ چھٹہ میں موجود میڈیکل سٹورز مالکان بے لگام۔ غریب اور مجبور لوگوں کو مہنگی ادویات فروخت کرنے لگے۔ اکثر نایاب ادویات کو بلیک میں فروخت کیا جاتا ہے۔ متعدد شہریوں کا کہنا ہے کہ خریدی گئی ادویات کی تبدیلی ہو یا واپسی سٹور مالکان بھاری کٹوتی کر لیتے ہیں۔ یا سٹور سے دھکے دیکر نکال دیتے ہیں۔