ڈہرکی : 200 افراد کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ
گھوٹکی،میرپور ماتھیلو (نامہ نگار) ڈہرکی پولیس کی جانب سے مبینہ پولیس مقابلے میں شر قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان شبیرو شر کو زخمی کرنے کے واقعے کے تعلقہ اسپتال ڈہرکی میں شر قبیلے کے سینکڑوں افراد کے احتجاج کرنے کے ڈہرکی پولیس اسٹیشن پر رات گئے ایایس آئی منظور احمد میرانی کی مدعیت میں 47 نامزد ملزمان جن میں اکثریت شر قبیلے کے افراد کی ہے اور دو سو کے قریب نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جن افراد کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے ان میں مہر گروپ کے رہنما حاتن شر عرف آدم علی شر، پی ٹی آئی رہنما اسد علی گرگیج ، ، ارشاد رند سمیت کئی افراد شامل ہیں۔