عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کر معیشت کو سنبھالا نہیں جا سکتا : خواجہ محمد ادریس
خان پور ( نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما خواجہ محمد ادریس نے کہا ہے کہ حکومت نے چینی، آٹا چوری والی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے راتوں رات پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے ایک بار پھر مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔ حکومت ایک لیٹر پٹرول پر تقریباً 47 روپے جبکہ ڈیزل پر 51 روپے ٹیکس وصول وصول کررہی ہے جوکہ غریب عوام کے جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان یاد رکھیں کہ عوام کے جیبوں پر ڈاکہ ڈال کر ملکی معیشت کو سنبھالا نہیں جاسکتا۔