پاکستان جوڈو فیڈریشن کے چیئرمین کرنل ریٹائرڈ شجاعت علی رانا کو صدمہ
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان جوڈو فیڈریشن کے چیئرمین کرنل ریٹائرڈ شجاعت علی رانا اور بریگیڈیئر ریٹائرڈ شرافت علی رانا کے بھائی گوہر اسلام رانا گذشتہ روز اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ ان وفات پر پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر کرنل ریٹائرڈ جنید عالم، نائب صدر مسعود احمد، سیکرٹری جنرل منصور احمد اور اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے صدر رانا تنویراحمد نے کرنل ریٹائرڈ شجاعت علی رانا اور بریگیڈیئر ریٹائرڈ شرافت علی رانا سے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔