پشاور میں پی ایس ایل سیزن 6 کے میچزکے انعقاد کے اعلان پر خوشی کا اظہار
اسلام آباد( وائس آف ایشیا) پشاور زلمی کے چیئرمین جاویدآفری کا کہنا ہے کہٓئندہ سال فروری اور مارچ میں پی ایس ایل سیزن 6 کے لئے پشاور کو بطور وینیو شامل کرنے پر زلمی ٹیم مینجمنٹ اور تمام ٹیم خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور وہ تمام زلمی فینز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔جاوید آفریدی نے کہا کہ انہوں نے پی ایس ایل فائیوکی افتتاحی تقریب میں زلمی فینز سے جو وعدہ کیاتھا وہ پورا ہوگیا ہے۔جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور خیبر پختونخوا حکومت کے شکرگزار ہیں۔ پشاورزلمی کے کپتان وہاب ریاض، ہیڈکوچ ڈیرن سیمی، ڈائریکٹرکرکٹ محمد اکرم ، کامران اکمل۔ لیام ڈاسن نے بھی پشاور میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ پشاور زلمی کی ٹیم اپنے ہوم گراونڈ ارباب نیاز اسٹیڈیم پر اپنے جوشیلے زلمی فینز کے سامنے ان ایکشن ہونے کے لئے تاب ہیں۔