فیصل آباد ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے الیکشن پر اظہار تشویش
لاہور( سپورٹس رپورٹر)فیصل آباد ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اورخزانچی سمیت دیگر عہدیداروں کو بتائے بغیرغیر قانونی طور پرخفیہ الیکشن کروانے باکسنگ کے کھیل سے محبت کرنے والوں نے تشویش کا اظہار کردیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کے الیکشن بیس جون کو منعقدہوئے جس میں کرنل (ر)ناصر اعجازتنگ صدر اور طاہر ایوب جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے تھے ،فیصل آباد ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن نے اپنے اس الیکشن کی پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کو کوئی تحریری اطلاع نہیں دی ۔ڈویژنل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی مدت پوری ہونے پر ایسوسی ایشن کے صدر کی ہدایت پرجنرل سیکرٹری اپنے لیٹر پیڈ پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کو خط لکھ کر الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کی استدعاکرتاہے اور اجازت ملنے پر وہ متعلقہ ڈسٹرکوں کو الیکشن کے منعقد ہونے کی تاریخ،جگہ اور وقت کی اطلاع کے ساتھ اس میںآبزرور نمائندے مقرر کر کے اس کی شمولیت کی اطلاع کی کاپی منگواتا ہے یہ تمام کارروائی الیکشن سے 15 دن پہلے ارسال کی جاتی ہے ۔ڈویژنل ایسوسی ایشن کا صدر ہی اجلاس کی صدارت کرتا ہے سب کی رضامندی سے تمام کاغذات پر دستخط لے کر پھر کارروائی چیئرمین الیکشن کمیٹی کے سپرد کرتا ہے لیکن فیصل آباد ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کے الیکشن میں اس طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیاجس کی وجہ سے مذکورہ الیکشن غیر قانونی ہیں۔باکسنگ لورز نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ فیصل آباد ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے غیر قانونی الیکشن کو کالعدم قراردیکراس کی غیر جانب درانہ تحقیقات کرواکر ذمہ دران کو سخت سزا دی جائے ۔