اتھلیٹکس کا آن لائن سیف اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ سیمینار 4 جولائی سے شروع گا
اسلام آباد (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن اور سائوتھ ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام دو روزہ آن لائن سیف اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ سیمینار 4 جولائی سے شروع گا۔ گذشتہ روز پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اور سائوتھ ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن چیرمیئن میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی نے بتایاکہ سیمینار کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور اس سلسلہ میں سائوتھ ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن سے منسلک آٹھ ممالک کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں ان ممالک میں پاکستان سمیت نیپال، بھوٹان، مالدیپ، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور بھارت شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ تمام رکن ممالک کو سیمنار کے لئے دس، دس کوچز کے نام بھجوانے کے لئے کہا گیا ہے اور رجسٹریشن کی 30 جون تک کروائی جا سکتی ہے، یہ سیمینار 5 جولائی تک جاری رہے گا، سیمینار کے شرکاء کو ورلڈ اور ایشیائی کوالیفائڈ لیکچرارز اتھلیٹکس کے حوالے سے لیکچرز دیں گے، اکرم ساہی نے کہا کہ اس سیمینار سے خطے میں اتھلیٹکس کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا اور دنیا میں کرونا وائرس کی وباء کے باعث یہ سیمینار آن لائن منعقد کروائے رہے ہیں، اس سے قبل آن لائن دو مردوں اور خواتین کے کوچنگ کورسز اینڈ سیمینار کامیابی کے ساتھ منعقد ہوچکے ہیں۔