پاکستان میں خطرناک حد تک پانی کی کمی
2025 تک پاکستان خشک سالی کی طرف جاسکتا ہے کیونکہ پانی کی قلت خطرناک حد تک پہنچ رہی ہے۔ حکام اس بحران سے غفلت برت رہے ہیں جس سے ملکی استحکام کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔آئی ایم ایف کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق ، پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنے والے ممالک میں پاکستان دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) اور پاکستان ریسرچ ان واٹر ریسورسس (پی سی آر ڈبلیو آر) کی رپورٹس نے حکام کو متنبہ بھی کیا ہے کہ جنوبی ایشین ملک 2025 تک پانی کی قلت کی مکمل حد تک پہنچ جائے گا۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ترقیاتی اور تحقیقی تنظیموں نے آنے والے بحران کے بارے میں پاکستانی حکام کو آگاہ کیا ہے ، جسے کچھ تجزیہ کار کہتے ہیں کہ ملک کو دہشت گردی سے زیادہ بڑا خطرہ لاحق ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ اس مسئلہ پر پاکستان کی حکومت اوراپوزیشن مل کوئی فوری اوردوررس اقدامات کرے-مبشر علی،کراچی