لیڈی ڈیانا پر بننے والی فلم”سپنسر“کے ڈسڑی بیوشن کے حقوق4 ملین ڈالر میں فروخت

برطانیہ کی آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا پر بننے والی فلم”سپنسر“کے ڈسڑی بیوشن کے حقوق آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ”پیراسائٹ “کے ڈسٹری بیوٹرز نے حاصل کر لیے۔ فلم”سپنسر“کے ڈسڑی بیوشن کے حقوق کی نیلامی میں ڈسٹری بیوشن کمپنیاں نیون اور ٹاپک کامیاب رہیں جنہوں نے مل کر نیلامی میں حصہ لیا تھا،ان کو فلم کی ڈسڑی بیوشن کے حقوق 4 ملین ڈالر کے عوض حاصل ہوئے ہیں،فلم ”سپنسر“ جس میں لیڈی ڈیانا کا کردار فلم ”ٹویلائیٹ “فیم اداکارہ کرسٹن سٹیورٹ ادا کریں گی کی شوٹنگ آئندہ سال شروع کی جائے گی ۔فلم میں لیڈی ڈیانا کی زندگی کا وہاں سے احاطہ کی جائے گا جب وہ شہزادہ چارلس کے کمیلا پارکر سے تعلقات پر ان سے علیحدگی کا فیصلہ کرتی ہیں یہ کہانی ان کی موت پر ختم کی جائے گی۔