عمران خان کے ووٹرزآج شرمندہ ہیں:اختر اقبال ڈار
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کا ووٹر شرمندگی کا اظہار کر رہا ہے سپورٹر کفارہ ادا کر نے کی بات کر رہا ہے چینی کی ایکسپورٹ اور سبسڈی پر کمیشن بنا فرانزک رپورٹ آئی رپورٹ پبلک ہو گئی اسلام آباد ہائی کورٹ نے چینی 70روپے کلو عوام کو دینے کا کہا مگر عوام ابھی تک لٹ رہے ہے پٹرول سستا ہوا غائب ہوا اور 25روپے مہنگا ہوا اور عمران کے دوستوں نے چند کروڑ جرمانہ دے کر کھربوں روپے کمالیے جبکہ شوگر مافیا نے اربوں روپے کھا لیے مگر عمران خان کہتے ہیں کسی کو نہیں چھوڑوں گا‘ وزیراعظم نے پوری قو م کے ہاتھ میں کاسا تھما دیا ہے عمران کنٹینر پر کھڑے ہو کر کہتے تھے کہ میرے پاس 200معاشی ماہر ہے جو ملک کی تقدیر بدل دیں گے مگر وہ 200معاشی ماہر معاشی لٹیرے نکلے اور انہوں نے قوم کو نفسیاتی مریض بنا کر رکھ دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی عہدیداروں اور سیالکوٹ سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات کے مو قع پر کہیں اس مو قع پر ظفر علی شاہ ،چوہدری محمد اکرم ،عثمان طاہر اور وائس چیئر مین ریاض علوی بھی موجود تھے ۔