حکومت مزدوروں کی مدد کیلئے کوشاں ہے:بلال اسلم بھٹی
لاہور(نیوز رپورٹر)تحریک انصاف کے راہنما بلال اسلم بھٹی نے اپنے کہاکہ زرداری اور شریف خاندانوں نے ملکی وسائل کو دیمک کی طرح چاٹ گئے، مزدوروں اور کسانوں کا معاشی قتل کیا اور ملکی اداروں کو تباہ کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا، پی ٹی آئی کی حکومت اداروں کو مضبوط بنانے کے لئے کوشاں ہے، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب کا مزدوروں کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے۔
، پی ٹی آئی کی حکومتوں نے براہ راست مزدور طبقے کی مدد کرنے میں دن رات مصروف ہے، انہوں نے کہاکہ مزدور کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے، مزدور، کسان پاکستان کی ترقی اور معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ماضی کی حکومتوں نے مزدوروں اور کسانوں کا معاشی قتل کیا ہے۔