نعیمی خاندان کی دینی خدمات سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی:مولانا محمد منشاء چشتی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)مہتمم جامعہ فاضل شاہی اور سربراہ تنظیم غوثیہ پاکستان مولانا محمد منشاء چشتی نے کہا ہے کہ نعیمی خاندان کی دینی خدمات سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی ۔ انہوں نے مفتی محمد حسین نعیمی کے صاحبزادگان محمد تاجور نعیمی اور مولانا پروفیسر محفوظ نعیمی کی رحلت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ محمد تاجور نعیمی اور پروفیسر محفوظ نعیمی ترویج دین کیلئے گرانقد خدمات سرانجام دیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید نے مشکل وقت میں دین کی درست تشریح کرکے امت کو فتنوں سے محفوظ کیا اور شہادت کے منصب پر فائز ہو کر اہلسنت کا سر فخر سے بلند کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر راغب نعیمی قابل فخر اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اہلسنت کی بہترین رہنماء کررہے ہیں ۔ انہوں محمد تاجو رنعیمی‘ پرفیسر محفوظ نعیمی اور ڈاکٹر سرفراز نعیمی کے بلندیٔ درجات کیلئے دعاکی۔