پٹرولیم قیمتوں میں اضافے نے عوام کی چیخیں نکال دیں:عبدالغفارروپڑی
لاہور( خصوصی نامہ نگار ) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی،حافظ عبداوھاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمن ناصر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی اور مولانا بشیر سمیت دیگر نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافے نے عوام کی چیخیں نکال ددی ہیں حکمرانوں سے کچھ کنٹرول نہیں ہورہا، حکومت عوام کومعاشی اور راشن کا ریلیف دیئے بغیر لاک ڈان کریگی تو عوامی رد عمل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی غربت بے قابو ہوئی تو خانہ جنگی کا خدشہ ہے،حکومت غربت کے خاتمے کیلئے کام کرئے،حکومت غربت کے خاتمے اور معاشی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اسلام کے معاشی نظام کے نفاذ سود کے خاتمے کے لئے اقدامات کرنے سے موذی امراض اور کورونا جیسی وباں سے بچا جا سکتا ہے، حکومتی رٹ نہ ہونے کے مترادف ہے،پیٹرول ذخیرہ اندوز کے خلاف قانون کی کاروائی عمل میں نہ آنا سمجھ سے بالاتر ہے۔حافظ عبدالغفارروپڑی کی قیادت میں ایک وفد نے جامعہ نعیمیہ کے مہتمم علامہ رغب حسین نعیمی سے ملاقات کی اور ان کے تایا اور چچا کی وفات پر ان سے تعزیت کی اوران کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی۔